12 مارچ 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے کہا ہےکہ خطے سے باہر کی فوجیں اس خطے کے ممالک کی لوٹ مار کے مقصد سے علاقے میں بدامنی پیدا کرنے کے درپے ہیں۔

ابنا: بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ وہ ان ممالک میں علاقائی سلامتی کے بہانے داخل ہونے والے فوجیوں سے ہوشیار رہیں کیونکہ وہ یہاں ناجائز مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ خطے میں بدامنی پیدا ہونے کے نتیجے میں ممالک کی دولت بڑی آسانی کے ساتھ لوٹ لی جاۓ گی کہا کہ تسلط کے نظام کی سازشیں خطے کی بعض مسلمان اقوام کی غفلت اور دھوکہ کھانے کا باعث بنی ہیں۔ بریگيڈیر محمد حسین داد رس نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے متعلق صیہونی حکومت کی دھمکیوں کو احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوۓ کہا کہ یہ حکومت اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے پر قادر نہیں ہے کیونکہ وہ اس کے خطرناک نتائج سے آگاہ ہے۔....... /169